Mazhar-ul-Quran - Al-Haaqqa : 17
وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ
وَّالْمَلَكُ : اور فرشتے عَلٰٓي اَرْجَآئِهَا : اس کے کناروں پر ہوں گے وَيَحْمِلُ : اور اٹھائے ہوئے ہوں گے عَرْشَ رَبِّكَ : تیرے رب کا عرش فَوْقَهُمْ : اپنے اوپر يَوْمَئِذٍ : اس دن ثَمٰنِيَةٌ : آٹھ (فرشتے)
اور3 فرشتے آسمان کے کناروں پر کھڑے ہوں گے اور اس دن4 تمہارے پروردگار کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔
(ف 3) یعنی جن فرشتوں کا مسکن آسمان ہے وہ اس کے پھٹنے پر اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے پھر بحکم الٰہی اترکرزمین کا احاطہ کریں گے۔ (ف 4) حدیث شریف میں ہے کہ حاملین عرش آج کل چار ہیں۔ روز قیامت ان کی تائید کے لیے چار اور کا اضافہ کیا جائے گا آٹھ ہوجائیں گے حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ اس سے ملائکہ کی آٹھ صفیں مراد ہیں جن کی تعداد اللہ ہی جانے۔
Top