Mazhar-ul-Quran - Al-Haaqqa : 30
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ
خُذُوْهُ : پکڑو اس کو فَغُلُّوْهُ : پھر طوق پہناؤ اس کو
ایسے شخص1 کے لیئے فرشتوں کو حکم ہوگا : اسے پکڑو پھر اس کی گردن میں طوق ڈالو۔
(ف 1) فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اسے پکڑو۔ طوق گلے میں ڈالو پھر دوزخ کی آگ میں غوطہ دو ، اس زنجیر میں جس طول ستر گز ہے اس کو جکڑ دو تاکہ جلنے کی حالت میں ذرا بھی حرکت نہ کرسکے، کہ ادھر ادھر حرکت کرنے سے بھی جلنے والاقدرے تخفیف محسوس کیا کرتا ہے گز سے وہاں کا گز مراد ہے جس کی مقدار اللہ ہی جانے، حضرت عبداللہ بن عباس کا قول ہے کہ یہ سترگز فرشتوں کے ہاتھوں کی ناپ کے ہیں۔
Top