Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 30
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ
خُذُوْهُ : پکڑو اس کو فَغُلُّوْهُ : پھر طوق پہناؤ اس کو
اس کو پکڑو، پھر اس کی گردن میں طوق ڈالو ،
یعنی یہ نالہ و شیون وہ کرتے ہی ہوں گے کہ حکم ہو گا کہ اس کو پکڑو، اس کی گردن میں طوق ڈالو، پھر اس کو جہنم میں جھونک دو، پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر ہاتھ ہو گا، اس کو جکڑ دو۔۔۔ قرآن مجید کے بعض مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ دولت کو گن گن کر جمع رکھنے والے سرمایہ دار دوزخ میں ڈال کر بھاری زنجیروں میں ستونوں کے ساتھ باندھ دیے جائیں گے تاکہ جس دولت پر مارگنج بن کر بیٹھے رہے اس کی تپش کا مزا اچھی طرح چکھیں۔ سورۂ ہمزہ میں اس کی تفصیل، ان شاء اللہ، آئے گی۔
Top