Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 15
وَ دَخَلَ الْمَدِیْنَةَ عَلٰى حِیْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا فَوَجَدَ فِیْهَا رَجُلَیْنِ یَقْتَتِلٰنِ١٘ۗ هٰذَا مِنْ شِیْعَتِهٖ وَ هٰذَا مِنْ عَدُوِّهٖ١ۚ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِیْ مِنْ شِیْعَتِهٖ عَلَى الَّذِیْ مِنْ عَدُوِّهٖ١ۙ فَوَكَزَهٗ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَیْهِ١٘ۗ قَالَ هٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِیْنٌ
وَدَخَلَ : اور وہ داخل ہوا الْمَدِيْنَةَ : شہر عَلٰي حِيْنِ : وقت پر غَفْلَةٍ : غفلت مِّنْ اَهْلِهَا : اس کے باشندے فَوَجَدَ : تو اس نے پایا فِيْهَا : اس میں رَجُلَيْنِ : دو آدمی يَقْتَتِلٰنِ : وہ باہم لڑتے ہوئے هٰذَا : یہ (ایک) مِنْ : سے شِيْعَتِهٖ : اس کی برادری وَهٰذَا : اور وہ (دوسرا) مِنْ : سے عَدُوِّه : اس کے دشمن کا فَاسْتَغَاثَهُ : تو اس نے اس (موسی) سے مدد مانگی الَّذِيْ : وہ جو مِنْ شِيْعَتِهٖ : اس کی برادری سے عَلَي : اس پر الَّذِيْ : وہ جو مِنْ عَدُوِّهٖ : اس کے دشمن سے فَوَكَزَهٗ : تو ایک مکا مارا اس کو مُوْسٰى : موسیٰ فَقَضٰى : پھر کام تمام کردیا عَلَيْهِ : اس کا قَالَ : اس نے کہا هٰذَا : یہ مِنْ : سے عَمَلِ الشَّيْطٰنِ : شیطان کا کام (حرکت) اِنَّهٗ : بیشک وہ عَدُوٌّ : دشمن مُّضِلٌّ : بہکانے والا مُّبِيْنٌ : صریح (کھلا)
(ایک روز) وہ شہر میں ایسے وقت میں داخل ہوا جبکہ اہلِ شہر غفلت میں تھے وہاں اس نے دیکھا کہ دو آدمی لڑ رہے ہیں ایک اس کی اپنی قوم کا تھا اور دُوسرا اس کی دشمن قوم سے تعلق رکھتا تھا اس کی قوم کے آدمی نے دشمن قوم والے کے خلاف اسے مدد کے لیے پکارا موسیٰؑ نے اس کو ایک گھونسا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا (یہ حرکت سرزد ہوتے ہی) موسیٰؑ نے کہا "یہ شیطان کی کارفرمائی ہے، وہ سخت دشمن اور کھلا گمراہ کن ہے"
وَدَخَلَ [ اور وہ داخل ہوئے ] الْمَدِيْنَةَ [ شہر میں ] عَلٰي حِيْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا [ اس (شہر) کے لوگوں کی غفلت کے وقت پر ] فَوَجَدَ [ تو انھوں نے پایا ] فِيْهَا [ اس میں ] رَجُلَيْنِ [ دو مردوں کو ] يَـقْتَتِلٰنِ ڭ [ باہم لڑتے ہوئے ] هٰذَا [ یہ ] مِنْ شِيْعَتِهٖ [ ان (علیہ السلام) کے فرقے سے تھا ] وَهٰذَا [ اور یہ (دوسرا) مِنْ عَدُوِّه ٖ ۚ [ ان کے دشمن میں سے تھا ] فَاسْتَغَاثَهُ [ تو مدد کے لئے پکار ان (علیہ السلام) کو ] الَّذِيْ [ اس نے جو ] مِنْ شِيْعَتِهٖ [ ان کے فرقے سے تھا ] عَلَي الَّذِيْ [ اس کے خلاف جو ] مِنْ عَدُوِّهٖ ۙ [ ان کے دشمن میں سے تھا ] فَوَكَزَهٗ [ تو مکا مارا اس کو ] مُوْسٰى [ موسیٰ (علیہ السلام) نے ] فَقَضٰى [ تو انھوں (علیہ السلام) نے کام تمام کیا ] عَلَيْهِ ڭ [ اسکا ] قَالَ [ انھوں (علیہ السلام) نے کہا ] هٰذَا [ یہ ] مِنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ ۭ [ شیطان کے کام میں سے ہے ] اِنَّهٗ [ بیشک وہ ] عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِيْنٌ [ واضح گمراہ کرنے والا دشمن ہے ] و ک ز (ض) وکزا دھکا دینا۔ مکا مارنا ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 15
Top