Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 37
وَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ وَ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ
وَقَالَ : اور کہا مُوْسٰي : موسیٰ رَبِّيْٓ : میرا رب اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَنْ : اس کو جو جَآءَ : لایا بِالْهُدٰى : ہدایت مِنْ عِنْدِهٖ : اس کے پاس سے وَمَنْ : اور جس تَكُوْنُ : ہوگا۔ ہے لَهٗ : اس کے لیے عَاقِبَةُ الدَّارِ : آخرت کا اچھا گھر اِنَّهٗ : بیشک وہ لَا يُفْلِحُ : نہیں فلاح پائیں گے الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
موسیٰؑ نے جواب دیا "میرا رب اُس شخص کے حال سے خوب واقف ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور وہی بہتر جانتا ہے کہ آخری انجام کس کا اچھا ہونا ہے، حق یہ ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتے"
وَقَالَ [اور کہا ] مُوْسٰي [موسیٰ (علیہ السلام) نے ] رَبِّيْٓ [میرا رب ] اَعْلَمُ [سب سے زیادہ جاننے والا ہے ] [بِمَنْ : اس کو جو ] جَاۗءَ بِالْهُدٰى [ہدایت لایا ] مِنْ عِنْدِهٖ [اس کے پاس سے ] وَمَنْ [اور اس کو (بھی)] تَكُوْنُ [ہوگا ] لَهٗ [جس کے لئے ] عَاقِبَةُ الدَّارِ ۭ [اس (آخری) گھر کا انجام ] اِنَّهٗ [حقیقت یہ ہے کہ ] لَا يُفْلِحُ [فلاح نہیں پاتے ] الظّٰلِمُوْنَ [ظلم کرنے والے لوگ ]
Top