Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 172
اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُ١ۛؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌۚ
اَلَّذِيْنَ : جن لوگوں نے اسْتَجَابُوْا : قبول کیا لِلّٰهِ : اللہ کا وَالرَّسُوْلِ : اور رسول مِنْۢ بَعْدِ : بعد مَآ : کہ اَصَابَھُمُ : پہنچا انہیں الْقَرْحُ : زخم لِلَّذِيْنَ : ان کے لیے جو اَحْسَنُوْا : انہوں نے نیکی کی مِنْھُمْ : ان میں سے وَاتَّقَوْا : اور پرہیزگاری کی اَجْرٌ : اجر عَظِيْمٌ : بڑا
جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہا اُن میں جو اشخاص نیکوکار اور پرہیز گار ہیں اُن کے لیے بڑا اجر ہے
[ اَلَّـذِیْنَ : وہ لوگ جنہوں نے ] [اسْتَجَابُوْا : کہا مانا ] [لِلّٰہِ : اللہ کا ] [وَالرَّسُوْلِ : اور رسول ﷺ کا ] [مِنْم بَعْدِ مَــآ : اس کے بعد کہ جو ] [اَصَابَہُمُ : آپہنچا ان کو ] [الْقَرْحُ : چرکہ ] [لِلَّذِیْنَ : ان کے لیے جنہوں نے ] [اَحْسَنُوْا : درجہ ٔ‘ احسان پر کام کیا ] [مِنْہُمْ : ان میں سے ] [وَاتَّـقَوْا : اور تقویٰ اختیار کیا ] [اَجْرٌ عَظِیْمٌ : ایک شاندار بدلہ ہے ترکیب : ” اَلْقَرْحُ “ پر لام تعریف ہے۔ ” اَجْرٌ عَظِیْمٌ“ مبتدأ مؤخر نکرہ ہے ‘ اس کی خبر محذوف ہے اور ” لِلَّذِیْنَ “ سے ” وَاتَّـقَوْا “ تک قائم مقام خبر مقدم ّہے۔ ” فَزَادَ “ کی ضمیر فاعلی ” ھُوَ “ ” قَالَ “ کے مقولہ محذوف ” قَوْلًا “ کے لیے ہے ‘ ” ھُمْ “ اس کا مفعول ہے اور ” اِیْمَانًا “ تمیز ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔ ” ذٰلِکُمُ الشَّیْطٰنُ “ مرکب اشاری اور مبتدأ ہے ‘ ” یُخَوِّفُ اَوْلِیَائَ ‘ ہٗ “ اس کی خبر ہے۔ ” یُخَوِّفُ “ کا مفعول اوّل ” کُمْ “ محذوف ہے اور ” اَوْلِـیَائَ ہٗ “ اس کا مفعول ثانی ہے۔
Top