Mutaliya-e-Quran - Faatir : 40
قُلْ اَرَءَیْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ۚ اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا فَهُمْ عَلٰى بَیِّنَتٍ مِّنْهُ١ۚ بَلْ اِنْ یَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا
قُلْ : فرما دیں اَرَءَيْتُمْ : کیا تم نے دیکھا شُرَكَآءَكُمُ : اپنے شریک الَّذِيْنَ : وہ جنہیں تَدْعُوْنَ : تم پکارتے ہو مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭ : اللہ کے سوا اَرُوْنِيْ : تم مجھے دکھاؤ مَاذَا : کیا خَلَقُوْا : انہوں نے پیدا کیا مِنَ : سے الْاَرْضِ : زمین اَمْ : یا لَهُمْ : ان کے لیے شِرْكٌ : ساجھا فِي السَّمٰوٰتِ ۚ : آسمانوں میں اَمْ : یا اٰتَيْنٰهُمْ : ہم نے دی انہیں كِتٰبًا : کوئی کتاب فَهُمْ : پس (کہ) وہ عَلٰي بَيِّنَةٍ : دلیل (سند) پر مِّنْهُ ۚ : اس سے ۔ کی بَلْ : بلکہ اِنْ : نہیں يَّعِدُ : وعدے کرتے الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع) بَعْضُهُمْ : ان کے بعض (ایک) بَعْضًا : بعض (دوسرے سے) اِلَّا : سوائے غُرُوْرًا : دھوکہ
(اے نبیؐ) ان سے کہو، "کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے اُن شریکوں کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو؟ مجھے بتاؤ، انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے "؟ (اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو) کیا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ کر دی ہے جس کی بنا پر یہ (اپنے اس شرک کے لیے) کوئی صاف سند رکھتے ہوں؟ نہیں، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیے جا رہے ہیں
قُلْ اَرَءَيْتُمْ [آپ ﷺ کہیے کیا تم لوگوں نے غور کیا ] شُرَكَاۗءَكُمُ الَّذِيْنَ [اپنے ان شریکوں پر جن کو ] تَدْعُوْنَ [تم لوگ پکارتے ہو ] مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭ [اللہ کے علاوہ ] اَرُوْنِيْ [تم لوگ دکھاؤ مجھ کو ] مَاذَا خَلَقُوْا [کیا انھوں نے تخلیق کیا ] مِنَ الْاَرْضِ [زمین میں سے ] اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ [یا ان کے لئے کوئی شراکت ہے ] فِي السَّمٰوٰتِ ۚ [آسمانوں میں ] اَمْ اٰتَيْنٰهُمْ كِتٰبًا [یا ہم نے دی ان کو کوئی کتاب ] فَهُمْ عَلٰي بَيِّنَةٍ [تو وہ کسی دلیل پر ہیں ] مِّنْهُ ۚ [اس (کتاب) میں سے ] بَلْ اِنْ يَّعِدُ [بلکہ وعدہ نہیں کرتے ] الظّٰلِمُوْنَ [ظالم لوگ ] بَعْضُهُمْ بَعْضًا [ان کا کوئی کسی سے ] اِلَّا غُرُوْرًا [سوائے فریبوں کے ] ۔
Top