Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 67
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الرَّسُوْلُ : رسول بَلِّغْ : پہنچا دو مَآ اُنْزِلَ : جو نازل کیا گیا اِلَيْكَ : تمہاری طرف (تم پر مِنْ : سے رَّبِّكَ : تمہارا رب وَ : اور اِنْ : اگر لَّمْ تَفْعَلْ : یہ نہ کیا فَمَا : تو نہیں بَلَّغْتَ : آپ نے پہنچایا رِسَالَتَهٗ : آپ نے پہنچایا وَاللّٰهُ : اور اللہ يَعْصِمُكَ : آپ کو بچالے گا مِنَ : سے النَّاسِ : لوگ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يَهْدِي : ہدایت نہیں دیتا الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ : قوم کفار
اے پیغمبرؐ! جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا دو اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس کی پیغمبری کا حق ادا نہ کیا اللہ تم کو لوگوں کے شر سے بچانے والا ہے یقین رکھو کہ وہ کافروں کو (تمہارے مقابلہ میں) کامیابی کی راہ ہرگز نہ دکھائے گا
يٰٓاَيُّھَا الرَّسُوْلُ [ اے رسول !] بَلِّــغْ [ آپ پہنچاتے رہیں ] مَآ [ اس کو جو ] اُنْزِلَ [ نازل کیا گیا ] اِلَيْكَ [ آپ کی طرف ] مِنْ رَّبِّكَ ۭ [ آپ کی رب (کی طرف ) سے ] وَاِنْ [ اور اگر ] لَّمْ تَفْعَلْ [ آپ (یہ ) نہیں کریں گے ] فَمَا بَلَّغْتَ [ تو آپ نے نہیں پہنچایا ] رِسَالَتَهٗ ۭ [ اس کے پیغام کو ] وَاللّٰهُ [ اور اللہ ] يَعْصِمُكَ [ بچائے گا آپ کو ] مِنَ النَّاسِ ۭ [ لوگوں سے ] اِنَّ اللّٰهَ [ بیشک اللہ ] لَا يَهْدِي [ ہدایت نہیں دیتا ] الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ [ کافر قوم کو ] ترکیب : لستم کا اسم اس میں شامل انتم کی ضمیر ہے، اس کی خبر محذوف ہے اور علی شیء قائم مقام خبر ہے ۔ فلاتاس فعل نہی ہے اور مجزوم ہونے کی وجہ سے تاسی کی ’ یا ‘ گری ہوئی ہے ۔ من امن میں منہم محذوف ہے ۔ خوف مبتداء نکرہ ہے ، اس کی خبر محذوف ہے اور علیہم قائم مقام خبر ہے ۔ وارسلنا میں لقد محذوف ہے ۔ فریقا کی نصب بتارہی ہے کہ یہ کذبوا اور یقتلون کے مفعول مقدم ہیں ۔ الا میں ان کی وجہ سے تکون منصوب ہوا ہے اور یہ کان تامہ ہے
Top