Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 6
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ
اَ لَمْ : کیا نہیں نَجْعَلِ : ہم نے بنایا الْاَرْضَ : زمین کو مِهٰدًا : فرش
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
پھر اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں اور ان دلائل کا ذکر کیا ہے جو اس چیز کی صداقت پر دلالت کرتے ہیں جسیے رسول لے کر آئے ہیں۔ فرمایا کیا ہم نے تمہیں بڑی بڑی نعمتوں سے نہیں نوازا ؟ پس ہم نے تمہارے لیے (الْاَرْضَ مِهٰدًا) زمین کو ہموار اور نرم۔ یعنی تمہارے لیے اور تمہارے مصالح، مثلا کھیتی باڑی کرنے، گھر بنانے اور راستے بنانے کے لیے۔
Top