Mualim-ul-Irfan - An-Naba : 6
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ
اَ لَمْ : کیا نہیں نَجْعَلِ : ہم نے بنایا الْاَرْضَ : زمین کو مِهٰدًا : فرش
کیا ہم نے زمین کو گہوارے کی طرح نہیں بنایا
(زمین گہوارہ ہے زمین ) پہلی سورة میں فرمایا تھا کہ ہم نے زمین کو سمٹنیے والی بنایا ہے ۔ زندوں کو بھی سمیٹتی ہے ۔ اور مردوں کو بھی یہی اپنے اندر پناہ دیتی ہے ۔ اس جگہ فرمایا الم نجعل الا رض مھدا کیا ہم نے زمین کو گہوارے کی طرح نہیں بنایا ۔ انسان زمین پر بالکل اسی طرح آرام کرتے ہیں ۔ جس طرح بچہ گہوارے میں چین و سکون کے ساتھ وقت گذارتا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے انسان کے لیے زمین کو مستقر بنایا ہے ۔ تا کہ وہ اپنے تمام کاروبار آسانی کے ساتھ زمین پر انجام دے سکے ۔ زمین میں حیات انسان کے تمام لوازمات پیدا کیے اور اس کی ضروریات کی ساری چیزیں مہیا کیں تو گویا زمین انسان کے لیے بمنزلہ گہوارہ کے ہے۔
Top