Siraj-ul-Bayan - Ar-Ra'd : 20
الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ لَا یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَۙ
الَّذِيْنَ : وہ جو کہ يُوْفُوْنَ : پورا کرتے ہیں بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کا عہد وَلَا يَنْقُضُوْنَ : اور وہ نہیں توڑتے الْمِيْثَاقَ : پختہ قول و اقرار
جو اللہ کا عہد پورا کرتے اور عہد شکنی نہیں کرتے (ف 2)
2) اسلام چونکہ دین فطرت ہے اور قلب انسانی کی گہرائیوں میں اس کے سوتے اور چشمے بہتے ہیں اس لئے اسلام پر عمل پیرا ہونے کو وہ عہد ومیثاق سے تعبیر کرتا ہے ، اور ہر انسان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسلام کے حقائق کے سامنے سرتسلیم خم کر دے کیونکہ اس کے بیان کردہ حقائق ، فطرت انسانی کے صحیح ترجمان ہیں ۔
Top