Siraj-ul-Bayan - At-Tur : 43
اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
اَمْ لَهُمْ : یا ان کے لیے اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ ۭ : کوئی الہ ہے اللہ کے سوا سُبْحٰنَ اللّٰهِ : پاک ہے اللہ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ : اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں
یا ان کا خدا کے سوا کوئی معبود ہے ؟ وہ اللہ ان کے شریک (ف 5) بنانے سے پاک ہے
5: کہ کیا اللہ کے سوا ان کے پاس دوسرا خدا بھی ہے ؟ یعنی کیا یہ محسوس کرتے ہیں ۔ کہ اس کائنات میں کوئی دوسری شخصیت بھی کارفرما ہے ! جس کے ہاتھ میں دنیا کا انتظام وانصرام ہے ۔ اگر نہیں ، تو پھر کو یں اسی کے آستانہ جلال پر نہیں جھکتے ۔
Top