Tadabbur-e-Quran - Az-Zukhruf : 75
لَا یُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَ هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَۚ
لَا : نہ يُفَتَّرُ : کم کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے وَهُمْ : اور وہ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ : اس میں مایوس ہوں گے
وہ ان کے لئے ہلکا نہیں کیا جائے گا اور وہ اسی میں مایوس پڑے رہیں گے۔
لایفترعنھم وھم فیہ مبلسون 75 یہ عذاب ان پر اس طرح مسلط ہوگا کہ اس سے نجات پانا تو درکنار کبھی عارضی اور وقتی طور پر بھی نہ وہ ٹالا جائے گا اور نہ اس میں کوئی تخفیف ہی ہوگی۔ وھم فیہ مبلسون وہ اس میں بالکل مایوس ہوں گے۔ آخری درجے میں یہ موہوم امید بھی کبھی سہارا بن جاتی ہے کہ شاید اس عذاب سے کبھی رہائی حاصل ہوجائے یا کبھی اس میں کوئی تخفیف ہی ہوجائے لیکن ان بدبختوں کے لئے اس طرح کا کوئی موہم سہارا بھی نہ ہوگا۔
Top