Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 96
اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ١ؕ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَصِفُوْنَ
اِدْفَعْ : دفع کرو بِالَّتِيْ : اس سے جو هِىَ : وہ اَحْسَنُ : سب سے اچھی بھلائی السَّيِّئَةَ : برائی نَحْنُ : ہم اَعْلَمُ : خوب جانتے ہیں بِمَا : اس کو جو يَصِفُوْنَ : وہ بیان کرتے ہیں
اور بری بات کے جواب میں ایسی بات کہو جو نہایت اچھی ہو اور یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے
96۔ ادفع بالتیھی احسن، سب سے اچھی خصلت سے مراد ہے درگزر کرنا، رخ پھیرلینا، صبر کرلینا، اور بھلائی کرنا۔ ” السئیہ، ان کی برائی پر یعنی ان کی برائی کے مقابلے میں اپنی طرف سے ان کے ساتھ بھلائی کرو۔ اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی اذیت پر مومنون کو صبر کرنے اور ان کے ساتھ قتال کرنے سے روکنایہ آیت سیف سے منسوخ ہے۔ نحن اعلم بمایصفون ، وہ اس کو جھٹلاتے ہیں اور وہ اس سے شرک کرتے ہیں۔
Top