Tafheem-ul-Quran - Al-Ghaafir : 62
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ : یہ ہے اللہ رَبُّكُمْ : تمہارا پروردگار خَالِقُ : پیدا کرنیوالا كُلِّ شَيْءٍ ۘ : ہر شے لَآ اِلٰهَ : نہیں کوئی معبود اِلَّا هُوَ ٥ : اس کے سوا فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ : تو کہاں تم الٹے پھرے جاتے ہو
وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے)تمہارا ربّ ہے۔ ہر چیز کا خالق۔ اس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے۔ 86پھر تم کدھر سے بہکائے جارہے ہو؟87
سورة الْمُؤْمِن 86 یعنی رات اور دن کے الٹ پھیر نے ثابت کیا کہ وہی تمہارا اور ہر چیز کا خالق ہے۔ اور یہ الٹ پھیر تمہاری زندگی کے لیے جو عظیم فوائد و منافع اپنے اندر رکھتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ وہ تمہارا نہایت مہربان پروردگار ہے۔ اس کے بعد لامحالہ یہ بات خود بخود ثابت ہوجاتی ہے کہ تمہارا حقیقی معبود بھی وہی ہے۔ یہ بات سراسر عقل اور انصاف کے خلاف ہے کہ خالق اور پروردگار تو ہو اللہ، اور تمہارے معبود بن جائیں دوسرے۔ سورة الْمُؤْمِن 87 یعنی کون تم کو یہ الٹی پٹی پڑھا رہا ہے کہ جو نہ خالق ہیں نہ پروردگار وہ تمہاری عبادت کے مستحق ہیں۔
Top