Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 62
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ : یہ ہے اللہ رَبُّكُمْ : تمہارا پروردگار خَالِقُ : پیدا کرنیوالا كُلِّ شَيْءٍ ۘ : ہر شے لَآ اِلٰهَ : نہیں کوئی معبود اِلَّا هُوَ ٥ : اس کے سوا فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ : تو کہاں تم الٹے پھرے جاتے ہو
یہ ہے اللہ پروردگار تمہارا وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اس کے سوا اور کوئی حقیقی معبود نہیں تو پھر اب تم پھرے کہاں چلے جارہے ہو ۔
(62) یہ ہے اللہ پروردگار تمہارا وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اس کے سوا اور کوئی حقیقی معبود نہیں سو تم پر کہاں لوٹے جارہے ہو - یعنی جب سب کچھ وہی پیدا کرنے والا پالنے والا اس کے علاوہ کوئی لائق عبادت بھی نہیں پھر اب تم شرک کرنے کی غرض سے کہاں پھرے جارہے ہو۔
Top