Tafseer-al-Kitaab - An-Naml : 47
قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ١ؕ قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ
قَالُوا : وہ بولے اطَّيَّرْنَا : برا شگون بِكَ : اور وہ جو وَبِمَنْ : اور وہ جو مَّعَكَ : تیرے ساتھ (ساتھی) قَالَ : اس نے کہا طٰٓئِرُكُمْ : تمہاری بدشگونی عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے پاس بَلْ : بلکہ اَنْتُمْ : تم قَوْمٌ : ایک قوم تُفْتَنُوْنَ : آزمائے جاتے ہو
وہ بولے '' ہم نے تمہیں اور ان لوگوں کو جو تمہارے ساتھ ہیں بڑا منحوس پایا ہے ''۔ (صالح نے) کہا '' تمہاری نحوست کا (سررشتہ تو) اللہ کے پاس ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ تم لوگوں کو آزمایا جا رہا ہے ''۔
[16] یعنی تمہاری یہ نحوست کیا کم ہے کہ تمہاری وجہ سے قوم میں پھوٹ پڑگئی ہے اور آئے دن ہم پر کوئی نہ کوئی مصیبت نازل ہوتی رہتی ہے۔ [17] یعنی کفر کی شامت سے تم پر سختی پڑی ہے کہ دیکھیں حقیقت حال سمجھتے ہو یا نہیں۔
Top