Tafseer-al-Kitaab - Al-Ahzaab : 7
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١۪ وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ
وَاِذْ : اور جب اَخَذْنَا : ہم نے لیا مِنَ : سے النَّبِيّٖنَ : نبیوں مِيْثَاقَهُمْ : ان کا عہد وَمِنْكَ : اور تم سے وَمِنْ نُّوْحٍ : اور نوح سے وَّاِبْرٰهِيْمَ : اور ابراہیم وَمُوْسٰى : اور موسیٰ وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۠ : اور مریم کے بیٹے عیسیٰ وَاَخَذْنَا : اور ہم نے لیا مِنْهُمْ : ان سے مِّيْثَاقًا : عہد غَلِيْظًا : پختہ
اور (اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب کہ ہم نے تمام پیغمبروں سے (اپنے احکام کے اتباع و تبلیغ کا) عہدلیا تھا، تم سے (بھی) اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے (بھی) اور ان سب سے ہم نے پکا عہد لیا تھا۔
[10] یہ اس عہد یا میثاق کا ذکر ہے جو سورة آل عمران آیت 187 اور سورة شوری آیت 13 میں بیان ہوا ہے۔
Top