Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 142
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
اِذْ : جب قَالَ : کہا لَهُمْ : ان سے اَخُوْهُمْ : ان کے بھائی صٰلِحٌ : صالح اَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا تم ڈرتے نہیں
جب ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا کیا تم اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتے10
10 ۔ ” جو اس کے علاوہ دوسروں کی پرستش کرتے اور ان کے حکموں پر چلتے ہو۔ “ قوم ثمود کی آبادی ” حجر “ کے علاقہ میں تھی جو مدینہ منورہ اور تبوک کے درمیان واقع ہے اور آج کل اسے ” مدائن صالح “ کہا جاتا ہے۔
Top