Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 9
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ عَلٰي : پر۔ کی صَلَوٰتِهِمْ : اپنی نمازیں يُحَافِظُوْنَ : حفاظت کرنے والے ہیں
اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں
9۔ والذین ھم علی صلواتھم، حمزہ اور کسائی نے ، صلاتھم، واحد ذکر کیا ہے۔ اور دوسرے قراء نے جمع کے ساتھ ذکر کیا ہے، یحافظون ، ا اور ان کی ادائیگی میں مداومت اختیار کرتا ہے اور اوقات کی رعایت رکھتے ہیں نماز کو تکرار کے ساتھ ذکر کیا ہے کیونکہ ان کی محافظت واجب ہے جیسا کہ ان میں خشوع واجب ہے۔
Top