Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 8
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ لِاَمٰنٰتِهِمْ : اپنی امانتیں وَعَهْدِهِمْ : اور اپنے عہد رٰعُوْنَ : رعایت کرنے والے
اور جو امانتوں اوراقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
8۔ والذین ھم لامانتھم، ابن کثیر نے اس کو مفرد پڑھا ہے اور سو رہ معارج میں بھی جیسا ک اللہ کا فرمان ہے ، وعھدھم ، دوسرے قراء نے ا اس کو جمع کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ جیسا کہ اللہ کا فرمان ، ان اللہ یامرکم ان تودوالامانت الی اھلھا، یہاں آیت میں امانات جمع کا صیغہ ذکر کیا ہے۔ وعھدھم راعون، وہ حفاظت کرنے والے ہیں ، یعنی اپنی امانتوں کی حفاظت کرنے والے اور وہ قسمیں جو لوگوں کے ساتھ کھاتے ہیں ان کو وہ پوری کرنے والے ہیں۔ یعنی اپنی امانتوں کی حفاطت کرتے ہیں۔ امانتوں کی مختلف اقسام ہیں یاتوامانت بندوں اور اللہ کے درمیان ہوگی جیسے نماز ، روزہ ، عبادات جو اللہ نے اپنے بندوں پر واجب کی ہیں اور بعض امانتیں بندوں کے درمیان جیسے کوئی چیز ودیعت رکھی جائے تو اس کا پورا کرنا ضروری ہے۔
Top