Urwatul-Wusqaa - Hud : 57
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : تم روگردانی کروگے فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ : میں نے تمہیں پہنچا دیا مَّآ اُرْسِلْتُ : جو مجھے بھیجا گیا بِهٖٓ : اس کے ساتھ اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف وَيَسْتَخْلِفُ : اور قائمقام کردے گا رَبِّيْ : میرا رب قَوْمًا : کوئی اور قوم غَيْرَكُمْ : تمہارے علاوہ وَلَا تَضُرُّوْنَهٗ : اور تم نہ بگاڑ سکو گے اس کا شَيْئًا : کچھ اِنَّ : بیشک رَبِّيْ : میرا رب عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے حَفِيْظٌ : نگہبان
پھر اگر تم نے روگردانی کی تو جس بات کے لیے میں بھیجا گیا تھا وہ میں نے پہنچا دی اور میرا پروردگار کسی دوسرے گروہ کو تمہاری جگہ دے دے گا اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے ، یقینا میرا پروردگار ہرچیز کا نگران حال ہے
ہود (علیہ السلام) نے فرمایا اگر تم روگرداں رہے تو وہ وقت تم کو آ لے گا جس کی میں نے تم کو اطلاع دی 77 ؎ اس آیت میں ہود (علیہ السلام) نے مزید وضاحت کرتے ہوئے فرما دیا کہ اگر تم اسی طرح حق سے برگشتہ رہو گے تو سمجھ لو کہ جو پیغام دے کر مجھے بھیجا گیا ہے میں تم کو اپنی بساط کے مطابق پہنچا چکا ہوں اور جب تم مسلسل ہٹ دھرمی سے کام لے رہے ہو تو اب اس کے سوا کیا باقی رہ گیا ہے کہ تم پر اللہ کا قہر اور عذاب اور غصہ آجائے اور تم سب کو نیست و نابود کر کے رکھ دے اور میرا اللہ تمہاری جگہ کسی دوسری قوم کو لے آئے اور اس سرزمین میں آباد کر دے۔ اس طرح پھر غور سے سن لو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو سراسر اپنا ہی نقصان کر رہے ہو ، اللہ تعالیٰ کا کچھ نہیں بگاڑ رہے اور نہ ہی میرا اس سے کچھ بگڑے گا بلاشبہ اللہ میرا محافظ و نگہبان ہے اور وہ تمہارے ہر کام اور تمہاری ہر حرکت سے اچھی طرح واقف ہے اور دیکھ رہا ہے کہ تم کیا کر رہے ہو یقیناً میرا رب ہرچیز کی نگہداشت کرتا ہے وہ تمہارے ہر کام اور خیال سے باخبر ہے۔ ان لوگوں نے ان باتوں میں سے کسی چیز پر کان نہ دھرا اور اپنی سرکشی پر قائم رہے تو اللہ تعالیٰ ہوا کے طوفان کی صورت میں ان پر نازل ہوا جس نے مکانات اور درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا آدمی اور جانور ہوا کا مقابلہ نہ کرسکے اور اس طرح اوندھے ہو کر رہ گئے کہ ان کی چیخ و پکار آسمان تک بلند ہونے لگی مختصر یہ کہ اس سخت ڈیل ڈول کے لوگ ہلاک و برباد ہو کر رہ گئے اور وہ اس طرح نظر آتے تھے جیسے کھجوروں کے تنے کسی نے کاٹ کر گرا دیئے ہوں۔
Top