Madarik-ut-Tanzil - An-Nahl : 108
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ عَطَآءً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ
وَاَمَّا : اور جو الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو سُعِدُوْا : خوش بخت ہوئے فَفِي الْجَنَّةِ : سو جنت میں خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں مَا دَامَتِ : جب تک ہیں السَّمٰوٰتُ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضُ : اور زمین اِلَّا : مگر مَا شَآءَ : جتنا چاہے رَبُّكَ : تیرا رب عَطَآءً : عطا۔ بخشش غَيْرَ مَجْذُوْذٍ : ختم نہ ہونے والی
اور جو نیک بخت ہوں گے ہے بہشت میں (داخل کئے جائیں گے اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ کہ خدا کی بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی۔
108: وَاَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا ( اور پھر جو لوگ خوش نصیب ہونگے) قراءت : حمزہ، علی، حفص نے سُعِدُوْاپڑھا ہے۔ سَعِدَ لازم ہے۔ اور سَعَدَ یَسْعَد متعدی ہے۔ فَفِی الْجَنَّۃِ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا مَادَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآ ئَ رَبُّکَ (پس وہ جنت میں جائیں گے اسمیں ہمیشہ رہنے والے ہونگے جب تک رہیں آسمان و زمین مگر جو چاہے تمہار ارب) نمبر 1۔ یہ خلود فی الجنۃ سے استثناء ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ جنت کے علاوہ ان کو جنت سے بڑی چیزیں بھی دی جائیں گی۔ اور وہ رؤیت باری تعالیٰ اور اسکی رضا مندی ہے۔ نمبر 2۔ اسکامعنی یہ ہے کہ ما ؔ بمعنٰی من ہو کہ جس کو اللہ تعالیٰ چاہے کہ اس کو جنت میں داخلے سے پہلے عذاب دے۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا یہ استثناء دونوں آیات میں اہل جنت کیلئے ہے۔ (رواہ ابن مردویہ الدرالمنثور) اس کا معنی وہی ہے جو ہم نے ذکر کردیا کہ گناہ گار مومن کیلئے خلود فی النار نہیں ہے کیونکہ اس کو بالآخر نکال لیا جائے گا اور اس کا جنت میں خلو دنہ ہوا کیونکہ وہ ابتداء میں جنت میں داخل نہ ہوا۔ معتزلہ کی عبرتناک حرکت : جب انہوں نے دیکھا کہ اس آیت سے گناہ گاروں کے خلود فی النار والا مسئلہ باطل ہوتا ہے تو ان تمام احادیث کا انکار کردیا جو اس سلسلہ میں وارد ہیں۔ اور یہ بدترین گناہ ہے۔ عَطَآ ئً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ (ایسا عطیہ جو منقطع نہ ہوگا) غیرمنقطع مگر ایسے زمانہ تک جائیگا جس کی انتہاء نہیں جیسا کہ فرمایا لھم اجر غیر ممنون ] فصلت : 8[ یہ عَطَآء ًیہ اعطوا محذوف کا مفعول ہونے کی بناء پر منصوب ہے ای اعطواعطائً ۔ نکتہ : فرقہ جہمیہ نے چارآیات کا انکار کیا۔ نمبر 1۔ عَطَآئً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ ۔ ھود نمبر 2۔ اکلھا دائمٌ ] الرعد : 35[ نمبر 3۔ وما عند اللّٰہ باق ] النحل : 96[ نمبر 4۔ لا مقطوعۃ ولا ممنوعۃ ] الواقعہ : 33[
Top