Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 127
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ
وَمَآ اَسْئَلُكُمْ : اور میں نہیں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مِنْ اَجْرٍ : کوئی اجر اِنْ : نہیں اَجْرِيَ : میرا اجر اِلَّا : مگر۔ صرف عَلٰي : پر رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : رب العالمین
اور میں اس کا تم سے صلہ نہیں چاہتا میرا اجر تو سب جہانوں کے پروردگار ہی کے ذمہ ہے
اے قوم میں تم سے کچھ اجر تو نہیں مانگتا میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے : 127۔ قوم کے لوگوں نے بھی جھٹ جواب دیا کہ اگر آپ اجر نہیں مانگتے تو ہم کونسا اجر تم کو دے رہے ہیں تم کہتے ہو کہ میرا اجر اللہ رب العالمین کے ذمہ ہے اور ہم کہتے ہیں کہ تم نبوت و رسالت کے دعوی میں بھی سچے نہیں ہو ‘ کیوں ؟ اس لئے کہ آپ ایک انسان ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ انسان کبھی رسول نہیں ہو سکتا چونکہ آپ انسان ہیں ‘ کھاتے پیتے ہیں ‘ چلتے پھرتے ہیں ‘ آپ کے بیوی بچے ہیں آخر آپ کو کس طرح ہم رسول مان لیں اگر آپ کوئی مزدوری طلب نہیں کر رہے تو یہ بھی یقینا آپ کو کوئی فریب ہے اور اب جو تم رب العلمین کا ذکر کرتے ہو تو آخر جن کو ہم اپنے حاجت روا اور مشکل کشا سمجھتے ہیں وہ بھی تو سارے کے سارے اسی رب العلمین کے پیارے اور ولی ودوست ہیں ۔ دراصل ہمارے خیال میں ہمارے انہی بزرگوں میں سے کسی کی آپ کو مار لگ گئی ہے اس لئے تو اس طرح کی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں بھلا جن بزرگوں کو ہمارے باپ دادا مانتے آئے ہیں ان کو ہم تیرے کہنے پر چھوڑ دیں اور وہ مقام ہم آپ کو دے دیں ۔ نہیں ہم تو ایسا نہیں کرسکتے اور جس بڑائی کو تو چاہتا ہے تیرا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔
Top