Urwatul-Wusqaa - Al-Ahzaab : 71
فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
فَلَا وَرَبِّكَ : پس قسم ہے آپ کے رب کی لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ مومن نہ ہوں گے حَتّٰي : جب تک يُحَكِّمُوْكَ : آپ کو منصف بنائیں فِيْمَا : اس میں جو شَجَرَ : جھگڑا اٹھے بَيْنَھُمْ : ان کے درمیان ثُمَّ : پھر لَا يَجِدُوْا : وہ نہ پائیں فِيْٓ اَنْفُسِهِمْ : اپنے دلوں میں حَرَجًا : کوئی تنگی مِّمَّا : اس سے جو قَضَيْتَ : آپ فیصلہ کریں وَيُسَلِّمُوْا : اور تسلیم کرلیں تَسْلِيْمًا : خوشی سے
(یاد رکھو) وہ تمہارے اعمال درست کر دے گا اور وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو وہ بڑی ہی کامیابی کو پہنچے گا
تمہارے اعمال کی اصلاح ہوگی اور تمہاری لغزشیں معاف کردی جائیں گی 71 ۔ قول سدید کا نتیجہ ذکر کیا جارہا ہے کہ تمہارے اعمال کی اصلاح ہوگی اور اعمال کی اصلاح کا نتیجہ ذکر کیا گیا ہے کہ تمہاری لغزشیں معاف ہوں گی اور اس کا نتیجہ یہ بتایا گیا ہے کہ وہ آدمی اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار ہوجائے گا اور پھر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کا صلہ بھی بتادیا گیا کہ تاکہ وہ اتنی بڑی کامیابی ہے کہ اس سے بڑی کامیابی ممکن ہی نہیں ہے اس سے یہ معلوم ہوگیا کہ فوزعظیم اور فلاح دارین کا تاج اور صرف اور ان ہی لوگوں کے سر پر رکھا جاتا ہے جو پیکرتسلیم ورضا بن کر اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول محمدرسول اللہ ﷺ کے ارشاد کے سامنے بصدشوق اور بصد ہزار مسرت اپنے آپ کو مطیع وفرمانبردار بنادیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اپنی زندگی اسی طریقہ کے مطابق کرنے کی توفیق بخشے جو نبی اعظم وآخر ﷺ نے اسوہ حسنہ ہمارے لئے قائم کیا ہے۔
Top