Urwatul-Wusqaa - Nooh : 13
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ
مَا لَكُمْ : کیا ہے تم کو لَا تَرْجُوْنَ : نہیں تم امید رکھتے لِلّٰهِ : اللہ کے لیے وَقَارًا : کس وقار کی
تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت پر اعتقاد نہیں رکھتے
تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عظمت پر اعتقاد نہیں رکھتے ؟ 13 ؎ نوح (علیہ السلام) قوم کے لوگوں کو شرم دلاتے ہوئے ارشاد فرما رہے ہیں کہ اے قوم کے لوگو ! نہایت شرم کی بات ہے کہ اگر ایک مالدار آدمی تمہارے پاس آتا ہے تو تم اس کے وقار کی خاطر اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہو اور اس کو جھک جھک کر سلام پشو کرتے ہو ، تمہارا کو ئینام کا پیر اور مرشد آجائے جس کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز بھی موجود نہ ہو تو تم اس کے برابر بیٹھنا ، چلنے اور پھرنے جیسے کاموں سے پرہیز کرتے ہو کہ یہ بزرگوں کی اولاد ہے اور یہ ہمارا پیرخانہ ہے لیکن اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے وقار ، عظمت اور جلال کی تم کو ذرا بھر بھی پروا نہیں ہے۔ تعجب ہے کہ جس طرح کا احترام فقط اللہ کے لئے ہے اس طرح کا وقار اور عزت کو تم غیروں کی کر رہے ہو اور اللہ تعالیٰ کے نام سے تم اتنے الرجک (Allergic) ہو کہ جوں بھی اس کا نام آتا ہے تمہارے تیور بدل جاتے ہیں۔
Top