Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 4
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ
تَصْلٰى : داخل ہوں گے نَارًا : آگ حَامِيَةً : دہکتی ہوئی
(ان محنتیوں کی جماعت) ایک بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گی
ان محتیوں کی جماعت کو ایک بھڑکی ہوئی آگ میں داخل کیا جائے گا 4 ؎ ان کو اس آگ کی نذر کیوں نہ کیا جاتا جب کہ وہ دنیا میں اپنی خواہشات اور جذبات کی قید میں پڑے رہے تھے اور وہ جذبات اور خواہشات میں تو ہیں جن کو اس وقت جلتی ہوئی آگ میں بدل دیا گیا ہے کیونکہ ان کے اعمال محض ان کی خواہشات ہی تھیں وہ اعمال اسلام کے اعمال کب تھے کہ ان کا کوئی اجر اور ثواب ان کو ملتا ۔ دنیا میں ان لوگوں نے جس طرح کی ریاضت کی تھی اور مجاہدات میں دن رات مصروف رہے ہیں اور چلہ کشیاں کرتے رہے ہیں ان سے بھی ان کا مقصود دنیا کی کمائی تھا اور وہ انہوں نے خوب کمائی اور اس دھوکا بازی سے لوگوں کو خوب لوٹا اور ان مکاریوں اور فریب کاریوں سے وہ لوگوں کی نگاہوں میں پاکبازبنے رہے اور لوگ ان کو بزرگ سمجھ کر ان کو خوب پذیرائی کرتے رہے۔ انہوں نے دنیا میں کیا کیا مشقتیں کی تھیں کہ وہاں ان کو نہایت سخت عذاب میں جکڑا گیا ۔ ستر ستر ہاتھ لمبی زنجیروں میں ان کو باندھا گیا اور لوہے کے گرزان پر گردن پر دلائے گئے۔ دنیا میں انہوں نے لوگوں کو جس طرح دھوکے اور فریب میں مبتلا رکھا اس وقت وہ خود فریب خود رہ ٹھہرے۔
Top