Tafseer-e-Usmani - Al-Anbiyaa : 94
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْیِهٖ١ۚ وَ اِنَّا لَهٗ كٰتِبُوْنَ
فَمَنْ : پس جو يَّعْمَلْ : کرے مِنَ : کچھ الصّٰلِحٰتِ : نیک کام وَهُوَ : اور وہ مُؤْمِنٌ : ایمان والا فَلَا كُفْرَانَ : تو ناقدری (اکارت) نہیں لِسَعْيِهٖ : اس کی کوشش وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَهٗ : اس کے كٰتِبُوْنَ : لکھ لینے والے
سو جو کوئی کرے کچھ نیک کام اور وہ رکھتا ہو ایمان سواکارت نہ کریں گے اس کی سعی کو اور ہم اس کو لکھ لیتے ہیں12
11 یعنی ہمارے پاس آکر تمام اختلافات کا فیصلہ ہوجائے گا جب ہر ایک کو اس کے کیے کی جزاء ملے گی۔ آگے اس جزاء کی تفصیل ہے۔ 12 یعنی کسی کی محنت اکارت نہ جائے گی۔ نیکی کا میٹھا پھل مومن کو مل کر رہے گا۔ کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ نیکی بھی ضائع نہ ہوگی ہر چھوٹا بڑا عمل ہم اس کے اعمال نامہ میں ثبت کردیتے ہیں جو قیامت کے دن کھول دیئے جائیں گے۔
Top