دیگر مسنون اذکار - دنیا و آخرت کے کاموں پر کفایت کا نبوى نسخہ صبح و شام سات مرتبہ پڑھیں
حَسْبِيَ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
ترجمہ: اللہ تعالىٰ ہی مجھے کافی ہے، اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا مالک ہے۔
فضیلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت یہ دعا سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ اس کے دنیا و آخرت کے کاموں میں کفایت کرے گا۔ مذکورہ دعا چاہے سچے دل سے پڑھے یا جھوٹے دل سے پڑھے ،پریشانی دور ہوگی (حیاۃ الصحابہ ج3ص342)
Top