دیگر مسنون اذکار - جب کسى خبر کا انتظار ہو صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُكَ مِنْ فُجَآءَةِ الْخَيْرِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ فُجَآءَةِ الشَّرِّ
ترجمہ: اے اللہ میں آپ سے اچانک کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اچانک کی برائی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔
فضیلت: جب کسی معاملہ میں کوئی خبر ملنے والی ہو یا کوئی نیا واقعہ پیش آنے والا ہو تو یہ دعا کرے جو مذکور ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضور﷑ صبح کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے۔ (کتاب الاذکار ص104)
Top