روزمرہ کی سنتیں - صبح کو جاگنے اور کام میں لگنے کی سنتیں
سنت۱:۔ جب صبح کو جاگو تو تین دفعہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہو اور کلمہ شریف پڑھو اور یہ دعا پڑھو: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَلَمْ یُمْسِکْھَا فِیْ مَنَامِیْ سنت۲:۔برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہاتھوں کو خوب تین دفعہ دھو لو۔ سنت۳:۔اگر فرصت ہو تو صبح کی نماز کے بعد سورج ایک بانس بلند ہونے تک بیٹھا رہے اور خدا تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے۔ پھر دو یا چار رکعت نماز نفل پڑھ کر اُٹھے انشاء اللہ تعالیٰ ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب پائے گا۔ سنت۴:۔اور پھر کسی حلال روزی کے شغل میں لگ جائے اور تمام دن وقت پر نمازیں ادا کرتا رہے تو یہ پورا دن عبادت میں لکھا جائے گا۔ سنت۵:۔جس شخص کو اللہ تعالیٰ فرصت دے اس کو چاہئے کہ دوپہر کو تھوڑی دیر لیٹ جائے۔ یہ ضروری نہیں کہ سووے بلکہ لیٹ جانا کافی ہے اگرچہ نیند نہ آوے۔
Top