صبح کےمسنون اَذکار - ہر قسم کے نقصان سے حفاظت
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ:میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اَسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُس کی پیدا کردہ تمام چیزوں کے شر سے۔
فائدہ:اِن کلمات کے پڑھنے والے کوکوئی مُوذی چیز نہیں کاٹے گی۔(ترمذی:3604) نبی کریم ﷺکے پاس ایک شخص کو لایا گیا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا ،آپ ﷺنے فرمایا اگر یہ مذکورہ کلمات پڑھ لیتا تو اِسے بچھو نقصان نہیں پہنچاتا ۔(ابوداؤد:3899) حدیث کے راوی حضرت سہیل بن صالح (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والوں نے یہ کلمات سیکھ لیے تھے اور روزانہ پڑھتے تھے،ایک دفعہ گھر میں کسی باندی کو بچھو نے ڈس لیا تو اِن کلمات کی برکت سے اُسے کوئی تکلیف تک نہیں ہوئی ۔(ترمذی:3604) اگر کسی جگہ اتر کر مذکورہ کلمات پڑھ لیے جائیں تو وہاں سے کُوچ کرنے تک کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔(الدعوات الکبیر:470)
Top