روزمرہ کی دعائیں - نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ
(۱) اَللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ ذَا الْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمَاتِ التَّآمَّاتِ وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَ اَعْیُنِ الْاِنْسِ (۲) بِسْمِ اللّٰهِ يُبْرِيْكَ وَمِنْ كُلِّ دَاءٍ يَّشْفِيْكَ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَشَرِّ كُلِّ ذِيْ عَيْنٍ (۳) اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّمِنْ كُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے: (1)اِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ (نظر بد کا اثر حق ہے) (مؤطا امام مالک) (2)اِنَّ الْعَيْنَ لَتُدْخِلُ الرَّجُلَ الْقَبْرَ وَالْجَمَلَ الْقِدْرَ یعنی نظر بد انسان کو قبر میں اور اونٹ کو ہنڈیا میں داخل کردیتی ہے۔ (الجامع لاحکام القرآن للقرطبی:9/۲۲۶) حضرت جبرئیل علیہ السلام امین حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں تشریف لائے، آپ ﷺ غمزدہ تھے، جبرئیل علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کیوں غمزدہ ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ حسن وحسین کو نظر لگ گئی ہے، جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا کہ نظر واقعی حق ہے، لیکن آپ نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں اللہ کی پناہ میں کیوں نہ دیا؟ آپ نے پوچھا کہ وہ کلمات کونسے ہیں؟ تو جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا وہ کلمات یہ ہیں (دعا نمبر ۱) ترجمہ: ” اے اللہ ! اے بڑی بادشاہی والے، اے قدیم احسانات والے ، اے بزرگ ہستی والے ، پورے کلموں اور مقبول دعاؤں کے مالک، حسن و حسین کو جنات کی ہواؤں اور انسانوں کی آنکھوں سے عافیت دے (حسن و حسین کی جگہ اپنے مریض کا نام لے) “ آنحضرت ﷺ نے یہ دعا پڑھی تو اسی وقت دونوں بچے اُٹھ کھڑے ہوئے اور آپ کے سامنے کھیلنے کودنے لگے، حضور ﷺ نے فرمایا ’’لوگو! اپنی جانوں ‘ اپنی بیویوں اور اپنی اولاد کو اس دعائے جبریل کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دے دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ نہیں‘‘۔ (تفسیر ابن کثیرفی تفسیر قولہ تعالی: وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ، الآيۃ: سورۃ القلم آیت:51) (2) حضور اقدس ﷺجب بیمار ہوتے تو جبریل علیہ السلام ان کلمات کو پڑھ کر آپ پر دم کیا کرتے تھے۔ (دعا نمبر ۲) ترجمہ: ”اس اللہ کے نام سے (دم کرتاہوں) جو تجھے بَری کرے اور ہر بیماری سے شفا بخشے اور (بچائے ) حسد کرنے والے کے شر سے اور (بچائے) ہر آنکھ والے کے شر سے“۔ (دعا نمبر ۳) ترجمہ: ” میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے پورے کلمات کی ہر شیطان سے اور ہر زہریلے جانور کی برائی سے اور ہر نظر لگانے والی آنکھ سے۔ حضور نبی اکرمﷺ حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کو یہ دعا پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔
Top