صبح کےمسنون اَذکار - ساری مخلوقات کے شر سے حفاظت
اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرْضِيْنَ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَ رَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَا أَضَلَّتْ ، كُنْ لِّيْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيْعًا أَنْ يَّفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِّنْهُمْ أَوْ أَنْ يَّبْغِيَ ، عَزَّ جَارُكَ ، وَ جَلَّ ثَنَاؤُكَ ، وَ لَا إِلٰهَ غَيْرُكَ ، وَ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ:اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں اُن تمام چیزوں کے پروردگار جن پر وہ آسمان سایہ فگن ہیں ،اور اے زمینوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جنہیں اُن زمینوں نے اُٹھایا ہوا ہے، اور اے شیطانوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جنہیں اُن شیاطین نے گمراہ کیا ہے،تو مجھے اپنی ساری کی ساری مخلوقات کے شر سے پناہ دیدے اِس بات سے کہ اُن میں سے کوئی مجھ پر زیادتی یا ظلم کرے ،تیری پناہ غالب ہے،تیری تعریف بہت بڑی ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں اور معبود صرف توہی ہے ۔
فائدہ:یہ دُعاء نبی کریم ﷺ نے بستر پر جاتے ہوئے سونے سے پہلے پڑھنے کی تعلیم دی ہے۔(ترمذی:3523) اور حفاظت کےاعتبار سے اِس کا معنی اتنا خوبصورت اور بہترین ہےکہ اگر صبح اور شام بھی یہ دُعاء پڑھ لی جائے تو بہت ہی خوب ہے۔
Top