صبح کےمسنون اَذکار - کم وقت میں زیادہ اجر
سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ، وَ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرْضِ، وَ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ، وَ سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ ، وَاللهُ أَكْبَرُ مِثْلَ ذٰلِكَ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلَ ذٰلِكَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ مِثْلَ ذٰلِكَ
ترجمہ:اللہ کیلئے تسبیح ہےاُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابرجو اُس نے آسمان میں پیدا کی ،اللہ کیلئے تسبیح ہےاُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابرجو اُس نے زمین میں پیدا کی ، اللہ کیلئے تسبیح ہےاُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابر جو آسمان و زمین کے درمیان پیدا کی ،اللہ کیلئے تسبیح ہےاُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابر جو وہ( اَزل سے اَبد تک)پیدا کرنے والا ہے، اور ”اَللهُ أَكْبَر“بھی اِسی طرح ہے،”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ“ بھی اِسی طرح ہے اور ”لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ“بھی اِسی طرح ہے۔
فائدہ:یہ مختصر لیکن بہت ہی جامع کلمات ہیں ،جن میں بہت ہی خوبصورت اَنداز میں تسبیح و تقدیس کی گئی ہے ، نبی کریم ﷺ کسی خاتون کے پاس سے گزرے جن کے سامنے گٹھلیاں یا کنکر پڑے ہوئے تھے جن پر وہ تسبیح پڑھ رہی تھیں،آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا :کیا میں تمہیں اِس سے زیادہ آسان اور افضل عمل نہ بتاؤں؟ پھر آپ ﷺ نے اِنہی مذکورہ کلمات کی تلقین فرمائی۔(ترمذی:3568) لہٰذا بہتر ہے کہ صبح شام اِن مبارک کلمات کو بھی پڑھ لیا جائے تاکہ کم وقت میں زیادہ اجر کو جمع کیا جاسکے۔
Top