مسند امام احمد - حضرت ابوجحیفہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 18001
حدیث نمبر: 4843
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمْرَانَ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي كِنَانَةَ،‏‏‏‏عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ مِنْ إِجْلَالِ اللَّهِ إِكْرَامَ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ وَحَامِلِ الْقُرْآنِ غَيْرِ الْغَالِي فِيهِ وَالْجَافِي عَنْهُ وَإِكْرَامَ ذِي السُّلْطَانِ الْمُقْسِطِ.
لوگوں سے ان کے مرتبہ کے مطابق برتاؤ کرنا
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: معمر اور سن رسیدہ مسلمان کی اور حافظ قرآن کی جو نہ اس میں غلو کرنے والا ہو ١ ؎ اور نہ اس سے دور پڑجانے والا ہو، اور عادل بادشاہ کی عزت و تکریم دراصل اللہ کے اجلال و تکریم ہی کا ایک حصہ ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٩١٥٠) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: غلو کرنے والے سے مراد ایسا شخص ہے جو قرآن مجید پر عمل کرنے، اس کے متشابہات کے معانیٰ میں کھوج کرنے نیز اس کی قرات اور اس کے حروف کو مخارج سے ادائیگی میں حد سے تجاوز کرنے والا ہو۔
Top