غسل خانہ میں پیشاب کرنا
عبداللہ بن مغفل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ہرگز ایسا نہ کرے کہ اپنے غسل خانے (حمام) میں پیشاب کرے پھر اسی میں نہائے ۔ احمد کی روایت میں ہے: پھر اسی میں وضو کرے، کیونکہ اکثر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطھارة ١٧ (٢١)، سنن النسائی/الطھارة ٣٢ (٣٦)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١٢ (٣٠٤)، (تحفة الأشراف: ٩٦٤٨)، وقد أخرجہ: حم (٥/٥٦) (صحیح )
Top