انبیاء میں بعض کو بعض پر فضیلت دینے کا بیان
عبداللہ بن جعفر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ فرماتے تھے: کسی نبی کے لیے یہ کہنا مناسب نہیں کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٥٢٢٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٠٥) (صحیح لغیرہ) (اس میں محمد بن اسحاق صدوق ہیں، لیکن سابقہ شاہد کی بناء پر حدیث صحیح ہے )
Top