مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13991
حدیث نمبر: 2574
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ فِي حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ.
آگے بڑھنے کی شرط کا بیان
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: مقابلہ میں بازی رکھنا جائز نہیں ١ ؎ سوائے اونٹ یا گھوڑے کی دوڑ میں یا تیر چلانے میں ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجھاد ٢٢ (١٧٠٠)، سنن النسائی/ الخیل ١٣(٣٦١٥) (تحفة الأشراف: ١٤٦٣ ٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٤٧٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: حدیث میں سبق کا لفظ آیا ہے سبق اس پیسہ کو کہتے ہیں، جو گھوڑ دوڑ وغیرہ میں شرط کے طور پر رکھا جاتا ہے، لیکن یہ رقم خود گھوڑ دوڑ میں شرکت کرنے والوں کی طرف سے جیتنے والے کے لئے نہ ہو، بلکہ کسی تیسرے فریق کی طرف سے ہو، اگر خود گھوڑوں کی ریس (دوڑ) میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے ہوگا تو یہ مقابلہ جُوا میں داخل ہوجائے گا۔
Top