مثلہ (ناک کان کاٹنے) کی ممانعت
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: لوگوں میں سب سے بہتر قتل کرنے والے صاحب ایمان لوگ ہیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الدیات ٣٠ (٢٦٨٢)، (تحفة الأشراف: ٩٤٧٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٣٩٣) (ضعیف) (اس کے راوی ہُنّی لین الحدیث ہیں )
وضاحت: ١ ؎: یعنی وہ قتل اچھے طریقے سے کرتے ہیں زیادتی نہیں کرتے مثلاً مثلہ وغیرہ نہیں کرتے۔
Top