سنن ابو داؤد - طب کا بیان - حدیث نمبر 3866
حدیث نمبر: 3866
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَوَى سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ مِنْ رَمِيَّتِهِ.
داغ لگانے کا بیان
جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے سعد بن معاذ ؓ کو تیر کے زخم کی وجہ سے جو انہیں لگا تھا داغا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٢٦٩٤)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/السلام ٢٦ (٢٢٠٨)، سنن ابن ماجہ/الطب ٢٤ (٣٤٩٤)، مسند احمد (٣/٣٦٣) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس روایت سے علاج کے طور پر داغنے کا جواز ثابت ہوتا ہے، رہی عمران بن حصین ؓ کی حدیث میں وارد ممانعت تو وہ یا تو عمران بن حصین کے ساتھ مخصوص ہے، کیونکہ ممکن ہے انہیں کوئی ایسی بیماری لگی ہو جس میں داغنا مفید نہ ہو، یا بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطاً وہ یہ کرنے جارہے ہوں تو آپ نے منع کیا ہو کیونکہ بلا ضرورت محض بیماری کے اندیشہ سے ایسا کرنا مکروہ ہے۔
Jabir said: The Prophet ﷺ cauterized Saad bin Muadh from the wound of an arrow.
Top