رسول اللہ ﷺ کے منبر کے سامنے جھوٹی قسم کھانا گناہ عظیم ہے
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جو شخص میرے منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائے گا اگرچہ ایک تازی مسواک کے لیے کھائے تو سمجھ لو اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا یا یہ کہا: جہنم اس پر واجب ہوگئی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأحکام ٩ (٢٣٢٥)، (تحفة الأشراف: ٢٣٧٦)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الأقضیة ٨ (١٠)، مسند احمد (٣/٣٤٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: گو جھوٹی قسم کھانا بروقت اور ہر جگہ گناہ ہے، پر مقدس جگہوں اور مقدس وقتوں میں ان کی سنگینی اور بڑھ جاتی ہے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah (RA) : The Prophet ﷺ said: One should not take a false oath at this pulpit of mine even on a green tooth-stick; otherwise he will make his abode in Hell, or Hell will be certain for him.
Top