شوہر پر عورت کا کیا حق ہے
معاویہ بن حیدہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے اوپر ہماری بیوی کا کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب پہنو یا کماؤ تو اسے بھی پہناؤ، چہرے پر نہ مارو، برا بھلا نہ کہو، اور گھر کے علاوہ اس سے جدائی ١ ؎ اختیار نہ کرو ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ولا تقبح کا مطلب یہ ہے کہ تم اسے قبحک الله نہ کہو۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/النکاح ٣(١٨٥٠)، ( تحفة الأشراف: ١١٣٩٦)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ عشرة النساء (٩١٧١)، مسند احمد (٤/٤٤٧، ٥/٣) (حسن صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی کسی بات پر ناراض ہو تو اسے گھر سے دوسری جگہ نہ بھگاؤ گھر ہی میں رکھو بطور سرزنش صرف بستر الگ کر دو۔
Top