صحیح مسلم - فضائل کا بیان - حدیث نمبر 3449
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَاتِمٌ وَهُوَ ابْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ الْجَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُا ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَکَةِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَی خَاتَمِهِ بَيْنَ کَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ
نبی کریم ﷺ کے مہر نبوت کے ثبوت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، محمد بن عباد حاتم ابن اسماعیل جعد بن عبدالرحمن، حضرت سائب بن یزید ؓ فرماتے ہیں کہ میری خالہ مجھے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کرنے لگیں اے اللہ کے رسول ﷺ میرا یہ بھانجا بیمار ہے تو آپ ﷺ نے میرے سر پر اپنا ہاتھ پھیرا اور میرے لئے برکت کی دعا فرمائی پھر آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا پھر میں آپ ﷺ کی پشت مبارک کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہر نبوت دیکھی جو کہ مسہری کی گھنڈیوں جیسی تھی۔
As-Saib bin Yazid reported: My mothers sister took me to Allahs Messenger ﷺ and said: Allahs Messenger, here is the son of my sister and he is ailing. He touched my head and invoked blessings upon me. He then performed ablution and I drank the water left from his ablution; then I stood behind him and I saw the seal between his shoulders.
Top