صحيح البخاری - حیلوں کا بیان - حدیث نمبر 6966
حدیث نمبر: 6966
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ.
اگر کوئی شخص کسی کی لونڈی غصب کرلے اور کہہ دے کہ وہ مرگئی اور اس فوت شدہ لونڈی کی قیمت کا فیصلہ حاکم کردے یا پھر اس لونڈی کا مالک اس کو پالے تو وہ اسی کی ہے اور قیمت واپس کردے گا اور وہ اس کی قیمت نہیں رہے گی، اور بعض لوگوں نے کہا کہ وہ لونڈی غصب کرنے والے کی ہے اس لئے کہ اس نے اس کی قیمت لے لی ہے اور اس میں اس شخص کے لئے حیلہ جوئی ہے جو کسی کی لونڈی کو پسند کرتا ہے اور اس کا مالک اس کو بیچنا نہیں چاہتا تو اس نے غصب کرلیا اور بہانہ کردیا کہ وہ مرگئی تاکہ اس کا مالک اس کی قیمت لے لے تو اس صورت میں غصب کرنے والے کے لئے دوسرے کی لونڈی جائز ہے، نبی ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے مال تم پر حرام ہیں اور ہر غصب کرنے والے کے لئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا۔
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے، اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا، کہ نبی کریم نے فرمایا ہر دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ وہ پہچانا جائے گا۔
Narrated Abdullah bin Umar (RA) : The Prophet ﷺ said, "For every betrayer there will be a flag by which he will be recognized on the Day of Resurrection. "
Top