مشکوٰۃ المصابیح - اذان کا بیان - حدیث نمبر 655
حدیث نمبر: 2514
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ:‏‏‏‏ كَتَبْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، ‏‏‏‏‏‏فَكَتَبَ إِلَيَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّ الْيَمِينَ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ.
باب: راہن اور مرتہن میں اگر کسی بات پر اختلاف ہو جائے یا ان کی طرح دوسرے لوگوں میں تو گواہی پیش کرنا مدعی کے ذمہ ہے، ورنہ (منکر) مدعیٰ علیہ سے قسم لی جائے گی۔
ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے نافع بن عمر نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے کہ میں نے عبداللہ بن عباس ؓ کی خدمت میں (دو عورتوں کے مقدمہ میں) لکھا تو اس کے جواب میں انہوں نے تحریر فرمایا کہ نبی کریم نے فیصلہ کیا تھا کہ (اگر مدعی گواہ نہ پیش کرسکے) تو مدعیٰ علیہ سے قسم لی جائے گی۔
Top