صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4056
حدیث نمبر: 4056
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى،‏‏‏‏ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ سَعْدًا،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ جَمَعَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ.
باب: جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں حالانکہ اللہ دونوں کا مددگار تھا اور ایمانداروں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن مسیب سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سعد بن ابی وقاص ؓ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ غزوہ احد کے موقع پر رسول اللہ نے (میری ہمت افزائی کے لیے) اپنے والد اور والدہ دونوں کو جمع فرمایا کہ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔
Narrated Sad (RA): Allahs Apostle ﷺ mentioned both his father and mother for me on the day of the battle of Uhud.
Top