معارف الحدیث - - حدیث نمبر 5461
حدیث نمبر: 5461
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شَقِيقٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، ‏‏‏‏‏‏فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي أَصْحَابِهِ فَعَرَفَ الْجُوعَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَذَهَبَ إِلَى غُلَامِهِ اللَّحَّامِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَصَنَعَ لَهُ طُعَيِّمًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَاهُ فَدَعَاهُ، ‏‏‏‏‏‏فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَا أَبَا شُعَيْبٍ، ‏‏‏‏‏‏إِنَّ رَجُلًا تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏بَلْ أَذِنْتُ لَهُ.
اگر کسی شخص کو کھانے پر مدعو کیا جائے (اور کوئی دوسرا بھی آجائے) تو کہہ دے کہ یہ میرے ساتھ آگیا ہے اور انس نے کہا کہ جب تم کسی مسلمان کے پاس جاؤ اور وہ متہم نہ ہو تو اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور پینے کی چیز میں سے کھالو۔
ہم سے عبداللہ بن ابی اسود نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے، ان سے اعمش نے، ان سے شقیق نے، اور ان سے ابومسعود انصاری ؓ نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ جماعت انصار کے ایک صحابی ابوشعیب ؓ کے نام سے مشہور تھے۔ ان کے پاس ایک غلام تھا جو گوشت بیچا کرتا تھا۔ وہ صحابی نبی کریم کی مجلس میں حاضر ہوئے تو نبی کریم اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف رکھتے تھے۔ انہوں نے نبی کریم کے چہرہ مبارک سے فاقہ کا اندازہ لگا لیا۔ چناچہ وہ اپنے گوشت فروش غلام کے پاس گئے اور کہا کہ میرے لیے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کر دو۔ میں نبی کریم کو چار دوسرے آدمیوں کے ساتھ دعوت دوں گا۔ غلام نے کھانا تیار کردیا۔ اس کے بعد ابوشعیب ؓ نبی کریم کی خدمت میں گئے اور آپ کو کھانے کی دعوت دی۔ ان کے ساتھ ایک اور صاحب بھی چلنے لگے تو نبی کریم نے فرمایا کہ اے ابوشعیب! یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ آگئے ہیں، اگر تم چاہو تو انہیں بھی اجازت دے دو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو۔ انہوں نے عرض کیا نہیں بلکہ میں انہیں بھی اجازت دیتا ہوں۔
Top