امام سے قبل رکوع، سجدہ میں جانا منع ہے
معاویہ بن ابی سفیان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم رکوع اور سجدے میں مجھ سے سبقت نہ کرو، اگر میں رکوع تم سے پہلے کروں گا تو تم مجھ کو پالو گے جب میں رکوع سے سر اٹھا رہا ہوں گا، اور اگر میں سجدہ میں تم سے پہلے جاؤں گا تو تم مجھ کو پالو گے جب میں سجدہ سے سر اٹھا رہا ہوں گا، کیونکہ میرا جسم بھاری ہوگیا ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٤٢٦، ومصباح الزجاجة: ٣٤٦)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٧٥ (٦١٩)، مسند احمد (٤/٩٢، ٩٨)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٢ (١٣٥٤) (حسن صحیح )
Top