سنن ابنِ ماجہ - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 1563
حدیث نمبر: 1563
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُكْتَبَ عَلَى الْقَبْرِ شَيْءٌ.
قبر پر عمارت بنانا اس کو پختہ بنانا اس پر کتبہ لگانا ممنوع ہے
جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قبر پر کچھ لکھنے سے منع کیا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجنائز ٩٦ (٢٠٢٩)، (تحفة الأشراف: ٢٢٧٤)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز ٧٦ (٣٢٢٦)، سنن الترمذی/الجنائز ٥٨ (١٠٥٢) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: ١٩٦، ٥٨٦ )
وضاحت: ١ ؎: قبر پر لکھنے سے مراد وہ کتبہ ہے جو لوگ قبر پر لگاتے ہیں، جس میں میت کی تاریخ وفات اور اوصاف و فضائل درج کئے جاتے ہیں، بعض علماء نے کہا ہے کہ ممانعت سے مراد اللہ یا رسول اللہ کا نام لکھنا ہے، یا قرآن مجید کی آیتیں لکھنا ہے کیونکہ بسا اوقات کوئی جانور اس پر پاخانہ پیشاب وغیرہ کردیتا ہے جس سے ان چیزوں کی توہین ہوتی ہے۔
It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade writing anything on graves." (Sahih)
Top